ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مختلف ایمرجنسیوں میں کمی آ رہی ہے. انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات او راحتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے حادثات اور ایمرجنسیوں میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے. کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں اور ریسکیورز اس سلسلے میں آگاہی دے رہے ہیں. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں گزشتہ ماہ کی ایمرجنسیوں کا جائزہ لیاگیا. اجلا س میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیواینڈ سیفٹی اّفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی. اجلاس میں بتایاگیاکہ اگست کے دوران کل 4954ایمرجنسیوں سے 4992افراد متاثر ہوئے جن میں ٹریفک حادثات 782، میڈیکل کے 3286، آتشزدگی کے 18، جرائم کے 117، ڈوبنے کے آٹھ، عمارات منہدم ہونے کے 14اور مختلف نوعیت کے 729واقعات شامل ہیں اور 1795افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 3127افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا. ریسکیو کا اوسط ریسپانس وقت سات اعشاریہ صفر چھ منٹ رہا.

- Home
- پاکستان
- ڈیرہ غازی خان
- کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں..ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122







