شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں ملک کی سرحدی صورتحال کو سامنے رکھ کر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کریں اور اقتدار کی بجائے ملک سے مخلص ہونے کا ثبوت دیں کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے یہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں انعام گجر شیخ احسن حبیب کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے پر امن احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے مگر اس کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved