کوئٹہ،مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،پولیس۔

0
59

کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مستونگ بائی پاس شیخ زائد ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوراحمد نامی شخص کو زخمی کردیا اور موقع وارادات سے فرار ہوگئے،پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناء کوئٹہ کوئلہ پھاٹک پر تیز رفتاری کے باعث روڈ حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

Leave a reply