کوئٹہ باچاخان چوک سٹی تھانے کے قریب کل ہونے والےبم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک میں سٹی تھانے کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج ہوا۔ مقدمہ میں انسداد گردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل وغیرہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں 5 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے، زخمی افراد ٹراما سینٹرسول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کوئٹہ دھماکہ کا مقدمہ درج۔
Shares: