کوئٹہ شہر میں احساس پروگرام کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری

وزیر اعظم احساس پروگرام کوئٹہ کی فوکل پرسن ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں احساس پروگرام کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری رہا گزشتہ روز 13 اسٹیشنز پر 901 مستحقین میں 1 کروڈ 15 لاکھ 26 ہزار روپے 39 تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں مستحق افراد کی مالی معاونت کے لئے شروع کئے جانے والے وزیر اعظم پاکستان احساس پروگرام کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر 14 سینٹرز کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 13 اسٹیشنز پر مستحقین میں 12، 12 ہزار روپے کے حساب سے امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے کوئٹہ شہر کے 13 مراکز ٹیکنیکل سکول میکانگی روڈ، گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول کلی شیخان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مل سکیم سریاب، گورنمنٹ ہائی سکول پولیس کالونی نواں کلی، گورنمنٹ ہائی سکول جناح ٹاون، گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول کچلاک، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوائینٹ روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قائد آباد، ریلوے گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈگری لالج سیٹلائیٹ ٹاون، سمیت دیگر سینٹرز پر گزشتہ روز 1 کروڈ 15 لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم کئے گئے جبکہ ایک سینٹر پر رقم کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا ثانیہ صافی کے مطابق پیسوں کی تقسیم کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو رقم فراہم کی جا رہی ہے دوسرے مرحلے میں موبائل میسج کرنے والے شامل ہوں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کوٹہ کے مستحق افراد کو شامل کیا جائے گا واضع رہے گزشتہ روز رقم وصول کرنے والوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں واجبات رکھنے والی کچھ خواتین کو 21، 21 ہزار روپے بھی ادا کئے گئے فوکل پرسن برائے احساس پروگرام ثانیہ صافی کے مطابق تمام سینٹرز پر بد نظمی کے تدارک کے لئے تمام سینٹرز پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں احساس پروگرام سے شہر کے 50 ہزار سے زائد مستحق افراد مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سینٹرز پر سوشل ڈسٹنس کے قوانین پر سختی سی عمل درآمد کرایا جا رہا ہے تا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکھنے کے ساتھ ساتھ مستحقین کی مالی معاونت کی جائے۔

Comments are closed.