کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی۔

0
97

کوئٹہ میں قربانی کے جانور کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں قیمت 410 روپے کلو مقرر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی جہاں اس سال قربانی کے جانور قیمت 410 روپے کلو رکھی گئی ہے۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 53 فیصد ہے، لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔ شعبے کی ترقی اور کانگو وائرس کے خاتمے کے لئے چینی ماڈؒل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اگلے سال تک کانگو وائرس کا خاتمہ کر دیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال چائنا کے دورے بھی کئے تھے۔ڈی جی لائیو اسٹاک غلام حسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں کانگو سے بچائو کے لئے اب تک چار لاکھ سے زائد جانوروں کو اسپرے کیا گیا ہے۔ صرف کوئٹہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کو اسپرے کیا گیا۔سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے شہریوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی کوئی کمی نہیں۔ بلوچستان سے جانوروں کی دوسرے صوبوں کو سپلائی اچھی روایت اور منافع بخش ہے۔

Leave a reply