کوئٹہ میں موسم سرد.

وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز مستونگ، لورا لائی، ہرنائی، خاران، تربت اور گوادر سمیت وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔
بلوچستان میں بارشوں سے موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا ہے اور خنکی بڑھی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔
آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، کیچ، آواران، خضدار، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، سبی، کوہلو، لورا لائی اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

Comments are closed.