والدین کی شکایات اور گزشتہ کچھ عرصے سے ہونے والے نقصانات کے سبب چھرے والی کھلونا پستول کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کی خرید و فروخت مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے بتایا کہ وہ تمام لوگ جو اس کاروبار کا حصہ ہیں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کے پچھلے کچھ عرصے میں اس خطرناک کھلونے کی وجہ سے بہت سے بچوں کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں اور کچھ شریر بچوں نے اس کھلونے کو والدین کے لیئے وبال جان بنا دیا ہے۔ لہذا اپنی دکان پر یہ کھلونا ہرگز نہ رکھیں ورنہ آپ کی دکان کو ایک ماہ کے لیئے سیل کر دیا جائے گا۔ شہر کے مختلف مقامات پر نوٹس کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں ۔