کوئٹہ ہنہ اڑک کوئٹہ میں کئی افراد زخمی
کوئٹہ ۔ ہنہ اڑک میں دو مسلح گروہوں کے مابین تصادم۔ درجنوں افراد زخمی نتظامیہ دونوں مخالف گروپس کو سول اسپتال لے آئی۔ شعبہ حادثات میں دونوں گروپ گتھم گتھا ہو گئے لیویز انتظامیہ ملزمان چھوڑ کر فرار ہو گئے
دونوں مخالف گروپس نے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ۔ طبی آلات اور شعبہ حادثات میں موجود سامان سے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس کے بعد سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کا شعبہ حادثات میدان جنگ میں تبدیل ۔ جھڑپوں کے دوران شعبہ حادثات میں شدید توڑ پھوڑ ۔ میڈیکل اسٹاف کو بھی چوٹیں لگیں ہے ہنہ اڑک انتظامیہ نے شدید غفلت کا مظاہرہ کیا ہے دونوں مخالف گروپس کو بغیر کسی سیکورٹی کے اسپتال لاکر خود فرار ہو گئے ہیں صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہی دے دی گئی ہے مشتعل افراد نے شعبہ حادثات میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا ہے۔