شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)شامکے سے کوٹ پنڈی داس روڑ پر کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں کام کے دوران 3 افراد بے ہوش ہو گئے-
ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر بے ہوش افراد کو کنویں سے باہر نکال لیا-
ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش افراد کو طبی امداد دینے کے بعد فورا” تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا-
اطلاع کے مطابق کوٹ پنڈی داس گاؤں کے پاس کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں پلی پر بیلٹ چڑھانے کیلئے پہلے ایک آدمی کنویں میں گیا تو کنویں میں موجود زہریلی گیسوں کیوجہ سے جاتے ہی بے ہوش ہو گیا اس کی مدد کیلئے جب دوسرا آدمی کنویں میں نیچے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہو گیااور اسی طرح تیسرا آدمی بھی مدد کیلئے نیچے اترا تو بے ہوش ہو گیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر تینوں بے ہوش مریضوں کو کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-
بے ہوش ہونے والے مریضوں میں عرفان ولد منظور 22 سال، عبدالشکور ولد منظور 35 سال اور منظور احمد ولد محمد شریف 60 سال شامل ہیں

Shares: