حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے محرم الحرام میں امن و امان پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کو ایک مثالی شہر بنائیں گے شہر میں صفائی کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کے لیے3 مزیدایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جائیں گے، بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں جنسی دہشتگردوں کو ہر صورت کیفرکرادار رک پہنچائیں گے۔ اگست میں 11ہزار سے ٹیسٹ کئے اور اس میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے،اگر اسی تسلسل کے ساتھ لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا تو 15ستمبر کو سکولز اور میرج ہال کھولے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسرز کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ محرم الحرام کا عشرہ امن و امان کے ساتھ گزر گیا،یہ سب سیکورٹی فورسز کی کوشش سے ممکن ہواہے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،کوروناوائرس کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیاگیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیس میں کمی واقعہ ہوئی ہے اگست میں 11ہزار سے ٹیسٹ کئے اور اس میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے،اگر اسی تسلسل کے ساتھ لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا تو 15ستمبر کو سکولز اور میرج ہال کھولے جائیں گے، مون سون کے بارشوں کے حوالے سے بروقت اقدامات کئے، صوبے کے9 ڈسٹرکٹ میں ایمرجنسی کے باوجود ہم نے انسانی جانوں کو بچایا،بروقت اقدامات سے کئی علاقوں کو سیلابی ریلوں سے بچایا گیا جبکہ حب ڈیم،بھاگ ناڑی ڈیم مکمل طور پر پانی سے بر گئے تھے اس کے علاہ متاثرہ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کیاگیا ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہیں، 9اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کیا گیا لیکن آفت زادہ قرار نہیں دیا گیا۔کوئٹہ شہر کو ایک مثالی شہر بنائیں گے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، شہر میں صفائی کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کے لیے3 مزیدایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جائیں گے،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر ترجیح دے رہی ہے کورونا وائرس کے باعث بچوں کا تعلیمی سال ضیاع ہوا، لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا تو 15ستمبر کو سکولز اور میرج ہال کھولے جائیں گے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل ریلوے کالونی سے ایک بچے کو اغوا کیاگیا ہے اور واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درجہ کرلیا گیا ہیں اس قسم کے ملزمان کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں جنسی دہشتگردوں کو ہر صورت کیفرکرادار تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، کچھ سوشل میڈیا پیجز و گروپس حکومت بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے بنایاگیا ہے کچھ لوگوں کا کام ہے کہ حکومت بلوچستان کے اچھے کاموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں

Shares: