کہروڑپکا : دو فریقین کے درمیان فائرنگ
کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) علی پور کانجو میں کانجو اور بلوچ برادری میں جھگڑا
تفصیلات کے مطابق علی پور کانجو میں کسی بات پر اچانک بلوچ برادری اور کانجو برادری میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے فریقین کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی فائرنگ کے دوران ایک آصف نامی راہگیر فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر کہروڑپکا منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو فوری کنٹرول کر لیا گیا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں