کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل کا فعال فورم ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ افسران میں مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس اُجاگر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ افسران کھلی کچہری میں پیش ہونے والی درخواستوں پر تین دن کے اندر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کے سبزہ زار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرملک جمیل ظفر، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک فراز احمد اعوان،سمیت تمام محکموں کے سربراہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سر شار ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کے ذریعے موجودہ حکومت لوگوں کو انصاف اُن کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ باقاعدہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عام آدمی کی صاحب اختیار افسران تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کہاکہ پولیس عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اورعوام انصاف ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے سائلوں کی درخواستوں پر احکامات صادر کیے