خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس اور ڈی پی او محمد علی وسیم کیری وین میں سوار 12 افراد کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کی اطلاع ملتے ہی سدھنائی میلسی لنک کینال پہنچ گئے مبینہ طور نہر میں گاڑی گرنے کے امکان پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو فوری نہر کا پانی بند کرنے کی ہدایت کردی تاکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا جاسکے- ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں،تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم میں گزشتہ رات 2 بجے مسافر گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ھوے نہر میں گر گئی
مسافر گاڑی میں 5 خواتین 2 بچے اور 3 مرد سوار تھے موٹر سائیکل سوار بھی تاحال لاپتہ گمشدہ لوگوں کی کل تعداد گیارہ ہےمیاں چنوں کی ایک فیملی جو کہ فضل کالونی میاں چنوں کی رہائشی تھی جو شیخو پورہ سے براستہ موٹر وے عبدالحکیم بذریعہ گاڑی نمبری LEE-5690 میاں چنوں شہر آ رہے تھے بچوں میں علی عمران عمر چار سال دعا فاطمہ عمر دو سال صبا عمران ثنا اعجاز شبنم اعجاز عائشہ اعجاز گلزار ولد نظام دین بعمر اسی سال صفدر عمر 40 سال اعجاز عمر پچاس سال شامل تھے آخری بار رات دو بجے انہوں نے میاں چنوں رہنے والی فیملی سے فون پر رابطہ کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم میاں چنوں کے نزدیک ہیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار تمام کے موبائل نمبرز بند ہوچکے ہیں جن کے بارے میں اج بعد از نماز عشاء کنفرم ھوا ھے کہ یہ فیملی عبدالحکیم کے نواحی علاقے پل مصطفی اباد المعروف پل باہمن والا پر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ھوے نہر میں گر گئی آج صبح دن میں پولیس اور ریسکیو اہکاروں نے سرچ اپریشن کیا تھا مگر کوئی ریکوری نہیں کر سکے لواحقین نے جاے وقوعہ پر ملنے والی ونڈو سکرین اور بچے کے فیڈر کو شناخت کر کے گاڑی نہر میں گرنے کی تصدیق کر دی موٹر سائیکل سوار کے لواحقین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ریسکیو اور پولیس کے مطابق آج بھی آٹھ بجے سے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

Shares: