گجرات پولیس کا عوام الناس کے لیے اہم اقدامات ڈی پی او گجرات کی انصاف کی فوری فراہمی کے لیے کھلی کچہری

0
39

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پرضلع بھر کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پولیس لائنز میں تربیتی کورسزکا آغاز کر دیا گی۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر اقوام متحدہ کے ادارہ UNODCکے تعاون سے گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس اور کرائم سین کے متعلق ٹریننگ کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان تک پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتانا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تفتیشی افسران کوپولیس لائنز میں عورتوں اور بچوں پر تشدد سے متعلق تربیتی کورس کروایا گیا۔پولیس افسران کو ماہرٹرینٹر ڈاکٹر ذیشان نعیم اور پولیس افسران نے عورتوں اور بچوں پر تشددکے متعلق خصوصی لیکچرز دیے۔تربیتی کورس کے تمام تر انتظامات لائن آفیسر فرزانہ کوثر اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری نے کئے۔چار روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر ڈی پی او توصیف حیدر کی طرف سے تمام تفتیش افسران کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔

Leave a reply