گوجرانوالہ میں جمعہ کے روز شاندار کشمیر ریلی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کشمیر کمیٹی کی اپیل پرمقبوضہ کشمیرپربھارتی ناجائزقبضے ومظالم اورپونے دوماہ سے نافذظالمانہ کرفیوکیخلاف اورآزادی کشمیر کے حق میں ملک بھرکی طرح گوجرانوالہ شہر میں بھی جمعہ کو یکجہتی کشمیرمنایاگیا جسکے تحت مختلف دینی ،سیاسی وسماجی جماعتوں کے کارکنوں نے کشمیرمیںبھارتی دہشتگردی ومظالم کیخلاف ریلی میں شرکت کی ‘ریلی کے شرکاء سے دوران خطاب سابق صدر بار نور محمد مرزا نے کہاکہ بھارت کے منحوس پائوں سرزمین کشمیر سے اُکھڑ چکے اوراب وہ بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ‘انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ سے آزادہوگا اوربھارت سوویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوکررہے گا اوراس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ریلی کے شرکاء نے اقوام عالم سے مطالبہ کیاکہ وادی کشمیر میں سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان کو اس ظلم و بربریت سے روکیں’یہ خالص انسانی ہمدری کا مسئلہ ہے اسلئے عالمی برادری کو اس مسلئے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے خاطر خواہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے’کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک کشمیر ہندوستان کے تسلط سے آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جہاد جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ریلی کا مختلف جگہوں پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا’ریلی کے شرکا کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگائے۔