گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چمپئین شپ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منی سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چیمپیئن شپ 2019کاا نعقاد،
مقابلوں میں ضلع بھر سے 12ٹیموں کی شرکت،اروپ چیمہ کلب کی ٹیم فاتحہ قرار،فاتح اور ہارنے والی ٹیموں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ نے کہا کہ تمام طرز کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی پالیسی اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے جس کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی سربراہی میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تا کہ گوجرانوالہ کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تا کہ کھیلوں کے شعبہ میں ضلع کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کیا جا سکے اور نامور کھلاڑی پیدا کیے جا سکیں جو ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی نمائندگی کر سکیں۔
اروپ چیمہ کلب اور فتومنڈ کلب کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا،اروپ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فتو منڈ کلب کو شکست دیتے ہوئے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی،تقریب کی مہمان خصوصی عائشہ چیمہ نے فاتح ٹیم کے کیپتان عثمان اسلم چیمہ کو 30ہزار اور ٹرافی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی دی۔