ہرتھیک روشن کی بہن کی زندگی بنی عذاب

بالی ووڑ کے اداکار ہرتھیک روشن کی بہن نے اپنے والدین پر الزام لگایا ہے کہ ایک مسلمان سے شادی کرنے پر میرے گھر والوں نے میرا جینا مشکل کر دیا ہے اور میرے والد نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا ھے.
ناموربالی ووڈ ہدایت کار راکیش روشن کی بیٹی اور سپر اسٹار ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے گھر والوں کے ظلم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر والوں کے ظلم کی وجہ سے میری پوری زندگی عذاب بن گئ ہے. اعر بتایا کہ مجھے سزا صرف ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی دی جارہی ہے۔
سنینا روشن نے بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلے سال مسلمان صحافی روہیل امین سے پیار ہو گیا تھا ، لیکن میرے والد روہیل کے مذہب کی وجہ سے اس پیار کے خلاف تھے۔ مسلمان شخص سے پیار کہ وجہ سے نہ صرف میرے والد نے مجھے تھپڑمارا بلکہ روہیل کو دہشتگرد قراردیا جو کہ بالکل جھوٹ ہے، کیونکہ اگر روہیل دہشتگرد ہوتا تو اس طرح آزادانہ کام نہ رہا ہوتا اور نہ ہی میڈیا میں کام کررہا ہوتا۔ اور وضاحت کرتے ہوئے یئک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے بھائی بھی ان کے والد کے ساتھ ہیں مجھے مکان لے کر دینا کا وعدا کیا لیکن ابھی تک نیہں لے کر دیا .

Comments are closed.