ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار شعیب انور قریشی نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد مسلسل جاری ہے جس میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انکی دہلیز پر سن کر ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز سمیت محکمہ صحت ، تعلیم،پاپولیشن ، واپڈا، سوئی گیس، محکمہ مال اورسائلین کے علاوہ تما م محکموں کے افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اسی جذبہ کے تحت مشن کو جاری ر کھے ہوئے ہیں اور کھلی کچہری کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر میرے آفس کے علاوہ تحصیل سطح پر بھی باقاعدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانی والی درخواستوں پر ازالہ کے حوالہ سے عوام الناس اطمینان بخش ہے۔

Comments are closed.