مظفرگڑھ میں انجمن تاجران کے عہدیداروں کی غنڈا گردی،زبردستی دکانیں بند کروانے پر تاجروں کے مابین ہنگامہ آرائی۔تاجر تنظیم کے عہدیداروں کی رشید حلوائی چوک ،مملہ چوک سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں زبردستی بند کروانے کی کوشش پر تاجروں نے پولیس طلب کرلی ۔دکانیں بند کروانے والے شرپسندوں نے تاجروں کو زدوکوب بھی کیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور دکانیں کھولنے والے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا۔پولیس کے بازار میں گشت کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی دکانیں کھولنی شروع کردیں۔تاجروں کا کہنا تھاکہ چند شرپسند تاجر رہنما اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے تاجروں کو کاروبار سے روک رہے ہیں انتظامیہ دکانیں زبردستی بند کروانے کا نوٹس لے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔