ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام، تمام انتظامی امور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈ ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا حکم

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تمام تر انتظامی امور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈ ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا ہے, انہوں نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس میں دیا, اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری میاں شکیل احمد و دیگر افسران موجود تھے,

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب کی استعدادکار کو بڑھانے کے حوالہ سے بھی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آئندہ ہیپاٹائٹس کی ادویات کی خریداری، سکریننگ اور علاج معالجہ کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔محکمہ پرائمری ہیلتھ 116ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 23ہسپتالوں جبکہ پی کے ایل آئی 23اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے سلسلہ میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے اعداد وشمار سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے گا۔ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی تمام تر انتظامی سرگرمیاں یکجا کرنا سسٹین ایبل گولز 2030کے ہدف کو حاصل کرنے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ان دنوں ہیپا ٹائٹس کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے جبکہ ڈآکٹر یاسمین راشد بھی اس سلسلہ میں‌ کافی متحرک ہیں‌.

Comments are closed.