یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین نے مظفرگڑھ میں مختار مائی گرلز سکول اور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور سکول کی کمپیوٹر لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کیے.یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین نے اپنی اہلیہ سونیا کاؤیئن اور بیٹے کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے میروالا میں مختار مائی ویلفیئر فاونڈیشن اور تنظیم کے تحت چلنے والے گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کا دورہ کیا.یورپی یونین کے سفیر نے مختار مائی گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کی لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز سمیت دیگر آئی ٹی کے آلات تقسیم کیے.یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین کو مختار مائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.اس موقع پر مختار مائی گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین اور انکی اہلیہ سونیا کاؤیئن کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانا یورپی یونین کی پالیسی ہے.علاقے کی بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے مختار مائی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.ان کا کہنا تھا کہ مختار مائی خواتین کی خودمختاری کی سب سے بڑی مثال ہیں.تقریب میں مختار مائی گرلز سیکنڈری کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں بھی پیش کیے.

Shares: