یوم دفاع کی مناسبت سے مظفرگڑھ میں اسلحہ کی نمائش!
یوم دفاع کی مناسبت سے مظفرگڑھ کی پولیس لائن میں اسلحہ نمائش کا اہتمام کیاگیا،نمائش میں رکھے گئے اسلحہ کو دیکھنے کے لئے شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے پولیس لائن کا رخ کیا۔ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا. اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس لائن مظفر گڑھ میں اسلحہ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا. نمائش میں رکھے گئے اسلحہ کو دیکھنے کے لئے شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے پولیس لائن کا رخ کیا. نمائش میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر استعمال جدید اسلحہ، پولیس کی مختلف اقسام کی وردیاں، فضائی نگرانی والے ڈرون کیمرے ودیگر اشیاء رکھی گئیں تھیں. شہریوں اور مختلف سکولز کے بچوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے نمائش میں رکھے اسلحہ ودیگر سامان کو دیکھنے کے ساتھ سلفیاں بھی لیں.