قصور
الہ آباد یونین کونسل تلونڈی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ماضی میں یونین کونسل کو دو خاکروب دیئے گے تھے جن سے پورے قصبے کو صاف ستھرا دیکھا جا تا تھا گلیوں بازاروں میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر تھا مگر بدقسمتی سے آج ان خاکروب سے یونین کونسل کو محروم کردیا گیا اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈپٹی کمشنر قصور سے درخواست کی ہے کہ یونین کونسل تلونڈی میں صفائی کے نظام کو دوبارہ سے بحال کیا جائے قصبہ بھر کی گلیاں اور بازار کوڑے کرکٹ کی لپیٹ میں ہیں گندگی سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جہاں سے گزرنا بھی محال بن گیا ہے شہری محمد لطیف حیات ، محمد بوٹا ، مستری دلدار احمد ، محمد شریف و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ یو سی تلونڈی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک برتنے کی بجائے اسے بنیادی سہولیات فراہم کیجائیں تاکہ خاکروبوں کو تعینات کر کے صفائی ستھرائی کا عمل دوبارہ سے بحال ہو سکے

Shares: