سبزل روڈ توسیع منصوبے کے متاثرین کے ایک وفد نے گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی، وفد میں شامل متاثرین کے سرکردہ اراکین میں آغا ظفر درانی ، حاجی عبدالطیف رند، محمد ایوب بنگلزئی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ،عبدالستار مینگل، میرفتح محمد رند، ریاض احمد بنگلزئی، ملک ناصر دمڑ، ملک عبدالغفور بنگلزئی، محمد طارق مینگل و دیگر نے بی این پی کے سربراہ کو توسیع منصوبہ کے حوالے سے اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی مربع فٹ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے نہایت کم ہے جبکہ متاثرین کوصرف ایک دن کےنوٹس پہ جگہ خالی کرنے کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے اور اس ناانصافی کے بارےمیں وفد نے انہیں آگاہ کیا۔ سردار اختر مینگل نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے ساتھ اس ناانصافی کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے.

Shares: