وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ممبر کسٹمز (آپریشنز )کی ہدایات پر کویئٹہ کسٹمز اور ایف سی(نارتھ) نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ کچلاک کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام 4 کروڑ روپے کی غیر ملکی سامان قبضے میں لے لی گی ۔ کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ عبدالوحید مروت کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز ایک بار پھر کچلاک اور ان سے منسلک علاقے میں جمع ہو کر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں جس کے لۓ بڑے منظم طریقے سے بڑے بڑے گودام بنا ۓ گۓییں اور اس میں سامان ڈمپ کیا جاتا ہے اور مناسب موقع کے انتظار کے بعد اسے کویٹہ اور اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر کلیکٹر نے بڑے منظم اور جامع تیاری کے لۓ ایف سی نارتھ کے تعاون حاصل کے لۓ ایڈشنل کلیکٹر یا سر کلہور ، ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز اکبر جان کو ہدایت جاری کی اور سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان کو یداہات جاری کی جس پر انسپیکٹر شہزاد اختر اور دیگر اسٹاف بمعہ ایف سی نارتھ ریجن ،نے کچلاک میں واقع دو بڑے گودامز پر چھاپہ مارا اور تین ٹرکز سامان جن میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان پان پراگ چھالیہ ڈرائ فروٹس چائنیز نمک جو صحت کے لۓ مضر ہے ٹائرز سیگریٹس ویلڈنگ راڈز اور الیکٹرونکس مصنوعات وغیرہ شامل تھے کو قبضے میں لیا گیا ۔ اسمگلرز اور ان کے حواریو نے موقع پر حالات خراب ہونے کی کوشش کی جس پر قابو پایا گییا ۔ کسٹمز اور ایف سی کی یہ ایک بہترین کوشش تھی جس سے ممبر کسٹمز (اپریشنز) اور کلیکٹر نے سراہا۔








