جی‏

اسرائیل کے خلاف پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے سینیٹر اعجاز احمد چوھدری کی قیادت میں احتجاج کیا ۔۔لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اعجاز چوہدری نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بر بریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، رمضان میں بیت المقدس میں داخل ہو کر نہتے نمازیوں پر اسلحہ کا ستعمال کھلی اسرائیلی دہشت گردی ہے

عالمی برادری خصوصاً اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کریں ، گولیوں کے جواب میں میزائل فائر کرنا کوئی بڑا جرم نہیں ، اپنا دفاع کرنا فلسطینیوں کا حق ہے

ادھر غزہ پر اسرائیل نے گرینڈ آپریشن کے نام پر 15 منٹ میں 100 سے زائد حملے کردئیے ہر طرف فلسطینوں کی چیخ و پکار ہے اور ساتھ ہی آج آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں

فرانس نے آذربائیجان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان آرمینیا کے علاقے چھوڑ دے ورنہ انجام برا ہوگا اب آپ ان شیطانی طاقتوں کا کھیل دیکھیں عین اس وقت جب عزہ پر صیہونیوں کا گرینڈ آپریشن شروع ہوا ساتھ ہی آرمینیا آذربائجان جھڑپیں شروع کروا کر ترکی کو وہاں مصروف کیا جائے آنے والے دنوں میں آپ پاک بھارت جھڑپیں ہوتی دیکھیں گے اسرائیل بھارت امریکہ اور دیگر کفار نے پاکستان اور ترکی کر ہر صورت فلسطین سے دور کرنے کا کھیل کھیلا ہے

پر وہ بھول رہے ہیں کہ ایک تدبیر کفار کرتے ہیں اور ایک تدبیر اللہ کرتا ہے اور بے شک اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے.

Shares: