‏سندھ میں بڑی تبدیلی کا امکان . تحریر : نادرعلی ڈنگراچ

0
47

پاکستان کے صوبے سندھ میں اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پاکستان پیپلزپارٹی مشرف کا دور ختم ہونے کے بعد سے اب تک لگاتار تیسری بار سندھ میں اور ایک بار وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے مگر ان تینوں جنرل الیکشن میں کوئی ایسی جماعت سندھ میں نہیں تھی جو پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرسکے مگر اس بار صورتحال کافی مختلف ہے پہلی بار وفاق اور دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں اتحادی حکومت بنانے والی پاکستان تحریک انصاف 2023 میں پھر سے وفاق اور پہلی بار سندھ میں حکومت بنانے کی بھرپور تیاری کر رہی ہے.

سندھ کے بڑے بڑے سیاسی نام جن میں شامل حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ (ف) کی سیاسی جماعت کے صدر پیر صاحب پاگارا, نوشہرو فیروز کے جتوئی خاندان جن شامل مسلم لیگ (ن) کے دور میں انڈسٹریل وزیر اور 1990 کی نگران حکومت میں وزیراعظم رہنے والے غلام مصطفی جتوئی کے بیٹے غلام مرتضیٰ جتوئی انکے بیٹے راضی خان جتوئی سابقہ صوبائی اسمبلی کے ممبرعاقب خان جتوئی اور گھوٹکی کے موجودہ صوبائی اسمبلی کے ممبراورسابقہ وزیراعلیٰ سندھ علی محمد خان مہرکے بھائی علی گوہر مہر سمیت کئی جی ڈی اے رہنماؤں کو باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے. یے کام گورنر سندھ عمران اسماعیل, سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور کچھ دن پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اور پرویز مشرف کے دور میں وزیراعلیٰ سندھ رہنے والے ڈاکٹر غلام ارباب رحیم کو دیا گیا ہے.

پاکستان تحریک انصاف اس مقصد میں کامیاب ہوتی ہے یاں نہیں وہ تو وقت بتائے گا مگر اس بار سندھ کی عوام بھی تبدیلی کے منتظر ہیں پیپلزپارٹی پچھلے 13 سال میں سندھ کی عوام کے لئے وہ کام نہیں کر سکی جن سے عوام مطمئن ہو عوام کو تعلیم جیسے زیور اور روزگار بھی میسر نہیں کچے کے علاقوں میں بچے غذائی قلت کی وجہ سے مر رہے ہیں ہسپتالوں میں ان کو مناسب علاج کی سہولت میسر نہیں ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امکان یہی ہے کہ 2023 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستان کے باقی صوبوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں.

@Nadir0fficial

Leave a reply