رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ فشریز پنجاب کے پبلیسٹی ونگ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ان ایک روزہ ورکشاپ اور سیمینارمیں شرکت کرنے والے افراد کو فش فارمنگ کی بنیادی ٹریننگ مفت دی جاتی ہے ۔ گزشتہ روزضلع رحیم یارخان کے علاقہ ترنڈہ گورگیج میں وقاص جٹ فش فارم پر محکمہ کے ماہرین نے فش فارمرز کو مفید مشورے اور معلومات دینے کا اہتمام کیا ۔ اس ورکشاپ میں ضلع بھر کے فش فارمر حضرات نے شرکت کی۔ آج کی تقریب کے صدر جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور تھے ۔ ضلع رحیم یارخان کے اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فش فارم کی بہتر منیجمنٹ اور فارمنگ کے جدید طریقے اپنا کر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جناب میاں غلام قادر اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پلسٹی لاہور نے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب جناب ڈاکٹر سکندر حیات صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا اور محکمہ کی طرف سے فش فارم حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور ڈویژن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز پنجاب کی طرف سے جھینگا فارمنگ اور کیچ فش فارمنگ پر بالترتیب %75 اور %80 سبسڈی فراہم کررہا ہے ۔ جھینگا فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے 28 فروری 2020 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ آج کی تقریب کی خاص بات جناب فہد قریشی صاحب ڈائریکٹر ہیومن ریسورس فاونڈیشن کی شرکت تھی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سلسلے کے اگلی ورکشاپ 25 فروری کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی جائے گی

Shares: