ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک ملازمت کرنےوالے 100 سالہ شخص نےنیا گنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
برازیل کے جنوبی شہر برسک سے تعلق رکھنے والے ایک 100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک ملازمت کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی کے مطابق 100 سالہ والٹر آرتھ مین نے 1938 میں برسک میں ایک معمولی سی کپڑے بنانے والی فیکڑی میں ملازمت شروع کی جو آج ( RenauxView) کے نام سے کافی مشہور ہے والٹر نے اس کمپنی کے ساتھ وفاداری نبھائی اور 84 سال سے وہیں ملازمت کررہے ہیں۔
والٹر کو پروڈکشن سے انتظامی معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی، بعدازاں انہیں کمپنی کے سیلز منیجر کا عہدہ دے دیا گیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد والٹر آرتھ مین نے نوکری کی متلاشی نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ زندگی میں وہ کریں جو آپ کو پسند ہے اور جنک فوڈ سے دور رہیں والٹر اپنی غذا کا کافی خیال رکھتے ہیں اور ساتھ ہی 100 کی عمر تک پہنچ کر بھی ورزش کرنا نہیں بھولتے-
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کام سے پیار کرنا ہوگا، میں نے بھی اسی خواہش اورجذبے کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی ملتی گئی۔
ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی
دوسری جانب برطانیہ میں ایک ایسا ملازم بھی ہے جو گزشتہ تقریباً 70سال سے بیماری کے باعث چھٹی کیے بغیر ایک ہی کمپنی کیلئے کام کررہا ہے 83 سالہ برائن چورلی نے برطانیہ کی کاؤنٹی سمر سیٹ میں واقع ایک جوتے کی فیکٹری (سی اینڈ جے کلارکس) میں 1953میں کام کرنا شروع کیا ہفتے میں 45 گھنٹے کام کرنے کے بعد، برائن اپنی پہلی تنخواہ دو پاؤنڈز حاصل کرتے جس میں سے وہ ایک پاؤنڈ اپنی ماں کو دیتے۔
برائن نے 1980 کی دہائی تک اسی فیکٹری میں کام کیا لیکن جب فیکڑی کے احاطے کو شاپنگ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا تو انہوں نے پھر بھی کمپنی کا ساتھ نہیں چھوڑا اوراسی کمپنی کیلئے کسٹمر سروسز میں کام کرنے کی دوبارہ تربیت حاصل کی اور تب سے اب تک وہ اسی کمپنی سے جڑے ہوئے ہیں۔
برائن کا کہنا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ لینے کاکوئی اراداہ نہیں ہے پورا دن کرسی میں فالتو بیٹھنا اچھا نہیں لگتا ، مجھےکام کرنے کاشوق ہے جو میں جاری رکھوں گا۔