قرآن پاک کی بے حرمتی پرتشدد ہنگامے، 10 افراد زیرحراست
سویڈن میں اتوار کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے دوران پُرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے بعد سویڈش پولیس نے دو افراد کو گرفتار اور کم از کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے اس بار سویڈن کے جنوبی شہر مالمو کے ایک چوک پر قرآن پاک نذر آتش کیا، جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی آبادی مقیم ہے، اور پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی کے مطابق تقریباً 200 لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
جبکہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ، قرآن پاک جلائے جانے کے بعد کچھ تماشائیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور دوپہر پونے دو بجے کے قریب پرتشدد ہنگامہ ہوا اور پولیس کے مطابق قرآن پاک نذر آتش کرنے والا سلوان مومیکا اپنا کام ختم کرکے وہاں سے چلا گیا تھا لیکن لوگوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر موجود رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیںعثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیںہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
تاہم نجی ٹی وی کے مطابق کچھ تماشائیوں نے مومیکا پر پتھر بھی پھینکے اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے سے قبل کچھ لوگ گھیرا توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں، ایک شخص کو پولیس کی کار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو مومیکا کو اس مقام سے لے کر جا رہی تھی۔