چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے پہلے روز منگل کو جونیئرز کی 10 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں میزبان پاکستان مصر،عمان،ایران،اورنیپال سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
گذشتہ روز کھلاڑیوں کے وائنگ ((weighting ا ور ڈراز(draws) کا مرحلہ مکمل کیا گیا دریں اثناء پاکستان تائیکو انڈ و فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید نے قومی ہیڈ کوچ یوسف کرامی کے ہمراہ پی ایس بی کے لیاقت جمنازیم میں ایشین چیمپئین شپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں آفیشل کٹس اورٹریک سوٹس تقسیم کئے اس موقع پر -58 کیٹیگری کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہارون خان کا کہنا تھا کہ چیمپئین شپ کیلئے بھرپورتیاریاں کی ہیں ایونٹ میں ہمارا مقابلہ دنیا کے بہترین رینکنگ پلیئرزسے ہے کسی بھی فائٹ کو آسان نہیں لیں گے اس میگا ایونٹ کے حوالے سے ہمارے کوچز نے کھلاڑیوں کوتائیکوانڈو کے کھیل کی جدید ٹریننگ اور کھیل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی فراہم کی ہے پاکستان کیلیے میڈلزجیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے
فیمیل کی-53 کیلئے قومی کھلاڑی نقش ہمدانی کا کہنا تھا کہ صرف ملک کیلئے جیت کے جذبے کے ساتھ لڑیں گے اور اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے جونیئرکیٹیگری میل کی +73 کیلئے سعد آصف نے کہا کہ ایشیاء کے سب سے بڑے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے ٹریننگ سیشنز میں کوچز کی بھرپورمعاونت اور سینیئرکھلاڑیوں کاسپورٹ حاصل ہے اس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے مجھ سمیت دیگر جونیئرکھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ