10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی
لاہور:10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی ،اطلاعات کےمطابق اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل، 10 دسمبرکو ٹرین کو پہلی باربجلی سے پورے روٹ پرآزمائشی طور پرچلایا جائے گا۔اس منصوبے کےآغازسے لیکراختتام تک جو براحال لاہوریوں کا ہوا ہے کسی اور کا نہیں ہوا،گردوغبارنے جینا محال کررکھا تھا
دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دیدی، ٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں چینی کمپنی سی آر نورینکو، چینی قونصل جنرل، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔
حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا
وزیراعلیٰ ڈیرہ گجراں اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے، اورنج ٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹان میں ہوگی، جہاں عثمان بزدارتقریب سے خطاب کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔