ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔
کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا
شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار
بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ
فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت