وزیر صنعت و تجارت فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت اور چائینہ کاٹن کی پیداوار میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں، جب تک ہم اس ملک میں تعلیمی معیار کو ٹھیک نہیں کرلیتے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں، زراعت کے ھوالے سے چار مین ادارے ہیں، فیصل آباد، ٹنڈوآدم، ملتان اور پشاور ہیں، ان میں پڑھایا جانے والے نصاب کو جدید کرنا ہے، گلوبل سطح پر لیکر آنا چاہیے، ہم ایک مشن بنائیں گے، جو تعلیمی معیار کو ٹھیک کرے گا، جب یہاں سے گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی والے نکلتے ہیں تو وہ ہر ادارے کو فیڈ‌ کرتے ہیں، یہی طالب ععلم کاشکار تک ڈیجیٹل سسٹم کو متعارف کروائیں گے، انفارمیشن کا وسیع نظام ترتیب دیں گے، 8.4 ملین پاکستان میں فارمز ہیں، بیشتر فارم 8 ایکڑ‌ سے کم والے ہیں، اسلیے ہمیں دیکھ کع چلنا پڑتا ہے، پچھلے 10 مہینوں میں‌ 16 بلین روپے سبسڈٰی دے دیے ہیں، 4 بلین زیڈ ٹی بی ایل بینک کے ذریعے دیے ہیں.

Shares: