باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وسیم اختر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا،اب 10منٹ کی کال پر کراچی بند نہیں ہوتا،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کے حالات بہت بہتر کیے ہیں ،ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ حکومت کی میٹنگز ہوئی ہیں، وسیم اختر حکو مت کے ساتھ ہونے والی ہر میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں،ان میٹنگز میں وسیم اختر نے کبھی لا اینڈ آرڈر پر بات نہیں کی، ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں آج بھی ہماری اتحادی ہے، پی ٹی آئی خوف کا شکار ہے پرویز الہٰی نے حقیقت میں کہا ہے کہ عمران خان احسان فراموش ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش ہیں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پرویزالہٰی کی بات کی مذمت نہیں کی،عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو ڈسا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں ہو سکا وہ عوام کا کیسے ہو گا، شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہتر ہیں،اب بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، پیپلز پارٹی کیساتھ ایم کیو ایم کی ہر میٹنگ میں وسیم اختر ہوتے ہیں،ایک بھی میٹنگ میں وسیم اختر نے امن و امان پر بات نہیں کی،اگر میری بات غلط ہو تو وسیم اختر جواب دے سکتے ہیں، کراچی میں بھتہ خوری اور پرچیاں بند ہوگئی ہیں۔سندھ کے ہر کونے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کیا جائے گا، بلیو اور پنک کلر کی ٹیکسی سروس شروع کریں گے۔ پنک ٹیکسی صرف خواتیں کیلئے ہوگی،اسٹریٹ کرائمز میں اگر غیر ملکی ملوث ہیں تو انہیں بے دخل کیا جائے گا جرائم پر قابو پانے کیلئے اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ہ پرویزالہٰی عمران خان پر بھاری پڑگئے ہیں،
قبل ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و چیئرمین ٹرانس کراچی بورڈ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بورڈ کا 22 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں 21 ویں بورڈز کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی پروگریس کا جائزہ لیا گیا ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹس بر وقت مکمل ہونے چاہییں تاکہ لاگت میں اضافہ نہ ہو، لاگت میں اضافے کا بوجھ حکومت کے خزانے پر پڑتا ہے،یونیورسٹی روڈ پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد مکمل ہو،