ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ

باغی ٹی وی – ملک بھر یوم عاشور 10محرم الحرام،ماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ ہے
میہڑ سےمنِظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شہداء کربلاء کی یاد میں 10محرم کا ماتمی جلوس حیدری اور مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے برآمد ہوا،ہرطرف یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند ،ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل، پولیس رینجرز اور اسکاؤٹ وحدت المسلمین کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر دس محرم الحرام یوم عاشورہ کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیاہے۔ دس محرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 87 جلوس جس میں کیٹگری اے16، کیٹگری بی18 اور کیٹگری سی کے 53 جلوس برآمد ہونگے۔ جبکہ 77مجالس جس میں کیٹگری اے8، کیٹگری بی10 اور کیٹگری سی کی 59مجالس منعقد ہونگی۔

تمام جلوسوں پر ان کی حساسیت کے پیش نظر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں کے 3000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور دیگر یونٹس سے آنے والی نفری کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی جارہی ہے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کردیا گیا ہے جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی لی جائے گی جبکہ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں. کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

سیالکوٹ سے شاہد ریاض کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہے ،ضلع بھر میں عزاداروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جو جلوس کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہیں ۔
ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز و ریسکیوحافظین اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور ہیں۔

تنگ گلی محلوں میں بروقت کاروائی کے لیے ریسکیو موٹر بائیک کا عملہ بھی تعینات ہے، ضلع کی تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، مستری عبداللہ اور شاہ سیادں سے نکالے جائیں۔گے۔ 1122 ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر052-9250260 اور 052-9250265 پر ایمرجنسی کال کریں

نوری آباد سے نامہ نگار اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک کے طرح نوری آباد میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنہوں نے کربلا کے میدان میں اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ جلوس حیدری امام بارگاہ نوری آباد سے بر آمد ہوا، شہدائے کربلا کو عزاداری کی گئی۔

Leave a reply