افغانستان میں بگرام ائربیس پر امریکیوں پر 10 راکٹ حملے
کابل :افغانستان میں بگرام ائربیس پر امریکیوں پر 10 راکٹ حملے ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں واقع امریکہ کا بدنام زمانہ اڈہ "بگرام ائربیس” دھماکوں سے لرز اٹھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام ایئربیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں حکام نے مالی جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
افغان صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان کےمطابق آج صبح ساڑھے چھ بجے بگرام ایئربیس پر قلندر خیل علاقے سے 5 راکٹ فائر ہوئے۔
بگرام گورنر نے کہا کہ قلندر خیل کے علاقے میں حملہ آور 10 راکٹ فائر کرنا چاہتے تھے جس میں سے وہ 4 راکٹ فائر کر سکے، دیگر 6 راکٹ حملوں کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔
گورنر کے مطابق راکٹ حملے سے بگرام ایئربیس پر نقصان سے متعلق تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان واقعات میں عام طور سے بے گناہ عام شہریوں کو ہی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔