دس سالہ بچہ گھر سے بھاگا تو 8 گھنٹے میں پولیس نے تلاش کر لیا، بھاگنے کی وجہ جان کر پولیس پریشان

دس سالہ بچہ گھر سے بھاگا تو 8 گھنٹے میں پولیس نے تلاش کر لیا، بھاگنے کی وجہ جان کر پولیس پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس نے والدین سے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ نبیل رضا کو تلاش کرکے ان کے حوالے کردیا،بچے کے والدین نے اپنے جگر گوشے کو اپنے درمیان پایا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا

والدین نے بچے کی تلاش میں فوری مدد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کھنہ اور ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بہت ساری دعاوں سے نوازا ،بچے کے والد نواز علی نے کھنہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا صبح سویرے گھر سے گیا تھا جو ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا کہیں لاپتہ ہوگیا ہے

ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے بچے کی تلاش کے لئے فوری پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی زیرنگرانی فوری بچے کی تلاش شروع کردی ،پولیس ٹیم بچے کے دوستوں کی مدد اور دیگر ذرائع سے بچے کو آٹھ گھنٹوں میں تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی

پولیس کے مطابق بچہ سکول جانے کے ڈر سے گھر سے بھاگ گیا تھا،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Comments are closed.