چین میں کرونا وائرس،روس میں برفانی طوفان اورامریکہ میں قتل وغارت گری

0
41

ماسکو:چین میں کرونا وائرس،روس میں برفانی طوفان اورامریکہ میں قتل وغارت گری،تفصیلات کے مطابق روس کے مختلف شہروں میں طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

ماسکوسے ذرائع کےمطابق روس کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے، برف باری اور طوفان کی وجہ سے روس میں رہنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ روس میں برفباری کے طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کردی گئی جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے روس میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپین کے جزیرے میلورکا میں شدید سمندری طوفان، لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے کیونکہ اسپین میں سمندری طوفان کے باعث جزیرے میلورکا میں کئی فٹ بلند سمندری لہر اٹھی تھی۔

اسپین میں طوفان کی شدت اور بلند لہر کے باعث قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا اور طوفان کے نتیجے میں اسپین کے ایک اور علاقے میں سڑکیں سمندری جھاگ سے بھر گئیں۔

خیال رہے اسپین میں سمندری طوفان کے باعث نو صوبوں میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ تیز ہواؤں کے باعث 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی سے محروم کر دیا گیا تھا۔

ادھرذرائع سے مطابق برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔ برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان، اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہر 25 فٹ تک بلند ہوگئی تھی۔خیال رہے طوفان اور شدید ہواؤں کی وجہ سے درخت اُکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا تھا۔

برطانیہ میں طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے تھے، جہاں اسکول بند کردیے گئے تھے اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی تھی۔آئرلینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 48 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے متعدد پروازیں اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

گزشتہ روز پہلے امریکہ کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل امریکی جنوبی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچادی تھی، اور آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت13امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔

یاد رہے کہ مشی گن میں 12انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی تھی۔واضح رہے کہ شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھی۔

ادھر واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق ملک میں اس وقت قتل وغارت جاری ہے اورروزانہ درجنوں کی تعداد میں امریکی ایک دوسرے کےہاتھوں مارے جارہے ہیں‌

اس سے قبل فلپائن میں سمندری طوفان ’فان فون‘ کے باعث 41 افراد موت کا شکار ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز قبل فلپائن میں سمندری طوفان کی وجہ سے بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور ساتھ ہی بہت سی زندگیوں کا بھی بہت نقصان ہوا تھا اور متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام بحال نہیں ہو سکا تھا۔

یاد رہے طوفان کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اب بھی عارضی کیمپوں میں مقیم تھے، جبکہ طوفان کے دوران لاپتہ ہونے والے 12 افراد کی تلاش بھی جارتھی۔فلپائن میں طوفان سے 1.6 ملین افراد متاثر ہوئےتھے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

یاد رہےکہ اس وقت پوری دنیا بحرانوں کی زد میں ہے ، چین کرونا وائرس کی زد میں ہے ،یورپ ،مغرب ، براعظم ایشیا اوردنیا کے دیگرعلاقے اس وقت چین کے کرونا وائرس کی زد میں ہیں

Leave a reply