10ہزارکشمیری نوجوان غائب ، 4 ہزار گرفتار،خواتین کی عصمت دری جاری ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں،لارڈ نذیراحمد
لندن : 10 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ، 4 ہزار گرفتار ، کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں پیس گئے ، لیکن عالمی دینا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، درجنوں کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا ، کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ہیں، کریک ڈاون جاری ہیں . ہے کوئی جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کیا
Over 10,000 youth are missing, hundreds tortured and dozens of girls raped by Indian troops independent investigation revealed:- Thousands detained in Indian Kashmir crackdown, official data reveals | Article [AMP] | Reuters https://t.co/kvNOfu5yOm
— Lord Nazir Ahmed (@nazir_lord) September 13, 2019
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لارڈ نذیر احمد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر قیامت برپا کردی گئی ہے اور دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار چپ بیٹھے ہیں، یہ اس سے بھی بڑا ظلم ہے کہ مظلوم کی مدد نہ کی جائے ، لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہر کشمیری کے گھر پر بھارتی فوجی مسلط ہیں ہر وقت تلاشی لی جاتی ہے ، کریک ڈاون کیے جارہے ہیں لیکن دنیا پھر بھی چپ بیٹھی ہے،
لارڈ نذیر احمد دنیا کو کشمیریوں کی مدد کے لیے پکار پکار کر کہہ رہے ہیںکہ کب اٹھوگے اس مخلوق خدا کے لیے جو ظالم ہندووں کے ظلم اور جبر میں اس قدر پس گئے ہیں کہ ان کی آواز بھی دبا دی گئی ہے. لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ یہ تو وہ اعدادوشمار ہیںجو بھارتی حکومت نے خود جاری کیے لیکن اصل حقائق تو اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور تکلیف دہ ہیں.لارڈ نذیر احمد نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں