اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی

0
50

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جالود گائوں اور قریوت گائوں اور رام اللہ میں ترمسیعا کے مقام پر فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی۔

باغی ٹی وی : کے مطابق مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قریوت اور جالود کے رہائشیوں کو دونوں دیہات کی تقریبا 100 دونم زمین پر قبضےکے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اراضی دو خطوں میں واقع ہے جن میں قریوت کے علاقے کا تین العین اور راس مویس حوض نمبر ایک جب کہ نابلس کے جنوب میں جالود کی زمینوں کےحوض 12 ، حوض 10 اور حوض 3 کی اراضی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت تمام بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے الحاق کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تاہم وزیراعظم نے پانچ ماہ قبل کیے گئے انتخابی وعدے پرعمل درآمد کی مزید تفصیل نہیں بتائی

Leave a reply