سوشل میڈیا پر گردش کرتی 10 ہزار روپے نوٹ کی جعلی تصویر

10000 rupee note

سوشل میڈیا پر گردش کرتی 10 ہزار روپے کے پاکستانی کرنسی نوٹ کی تصویر جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔ جبکہ اس تصویر کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین پاکستانی معیشت کی زبوں حالی اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی دہائی دے رہے ہیں تاہم اگر اس نوٹ کو غور سے دیکھیں تو کئی ایسی چیزیں نظر آئیں گی جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نئے نوٹ کی یہ تصویر جعلی ہے۔

جبکہ اس نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک کا نام یاسین انور درج ہے جو 19 اکتوبر 2011 سے 31 جنوری 2014 تک اسٹیٹ بینک کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے موجودہ گورنر جمیل احمد ہیں۔ تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی نئے نوٹ پر موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک کا نام درج ہوتا ہے نہ کہ سابق گورنر کا.
پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بارے پرعزم
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

جبکہ اس حوالے سے نجی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک 10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کررہا، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔ جبکہ یاد رہے کہ 10 ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری ہونے کی افواہیں 2018 میں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

Comments are closed.