فلسطین میں 11 دن کے حملوں ، اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آج صبح 4 بجے پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

مصری وفود جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور مصر کے دو وفود کو تل ابیب اورفلسطینی علاقوں میں روانہ کیاجائےگا۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکہ کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا جبکہ اسرئیل کی سکیورٹی کابینہ نے غیرمشروط جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔

واضح رہےکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

Shares: