لاہور:پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے،
سینئر صحافی واینکر پرسن 11 جنوری 1963ء کو لاہور میں پیدا ہوئے- مبشر لقمان نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔سینئر صحافی واینکر پرسن نے بطور میزبان چینل بزنس پلس سے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ٹیلی وژن اسکرین پر اپنے پہلے تجربے کے دوران ، سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے بہت سے معاشی و معاشی اور سیاسی مسائل کا احاطہ کیا تھا۔ ملک کے متعدد اہم امور کے بارے میں اپنے شاندار موقف کی وجہ سے صحافت کے میدان میں اپنی الگ شناخت بنائی، اس کے بعد وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ، ایکسپریس نیوز میں بطور میزبان پروگرام پوائنٹ بلینک میں شامل ہوئے ، اور پھر بعد میں دنیا نیوز میں منتقل ہوگئے اور پروگرام کھری بات ود لقمان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے-اس کے بعد انہوں نے کھرا سچ کی میزبانی میں اے آر وائی نیوز میں شمولیت اختیار کی ، جس کے ذریعے انہوں نے متعدد سیاستدانوں کے کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کیا، مبشر لقمان مختلف ٹی وی چینلز میں بطور اینکر کام کرتے رہے، اور کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے سرعام کھرا سچ بولتے رہے.
مبشر لقمان 2007 اور 2008 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مواصلات پنجاب کےنگران وزیربھی رہے ہیں۔ان کا پروگرام کھرا سچ عوام میں مقبول ترین پروگراموں میں سے ہے ۔ مبشر لقمان کھرا سچ میں ہمیشہ کھرا سچ ہی بولتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب پر مبشر لقمان پر درجنوں مقدمات قائم کیے گئے تاہم رب العزت نے انہیں کامیابی دی اور مقدمے خارج ہوئے عدالتی فیصلے انکے حق میں آئے۔
مبشر لقمان کو تحریک انصاف حکومت کےخاتمے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کی جانب سے نہ صرف دھمکیاں ملیں سوشل میڈیا پر انکے خلاف مہم چلائی گئی تاہم مبشر لقمان ڈٹے رہے اور پی ٹی آئی دو ر کی کرپشن کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا،مبشر لقمان پاکستان کے واحد اینکر ہیں جو ہمیشہ کھرا سچ میں سچ بولتے آئے اور حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کو آئینہ دکھایا ۔ تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمر ان خان خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مبشر لقمان ایک بہادر صحافی ہے جو طاقتوروں کی کرپشن کو بے نقاب کرتا یے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ مبشر لقمان نے ہر دور میں ہمیشہ سچ کا علم بلند کیا اور حکمران خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں انکی کرپشن کو عوام کے سامنے لائے حقیقی چہرہ عوام کو دکھایا ۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے مبشر لقمان انکے لئے ہیرو تھے اور جلسوں میں وہ مبشر لقمان کی مثالیں دیتے تا ہم جب عمران خان کی کرپشن ۔فرح گوگی کے ڈاکے۔ عثمان بزدار کے کارنامے۔ بشری بی بی کی رشوت خوریاں مبشر لقمان ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لائے تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مبشر لقمان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ۔
مبشر لقمان پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کے سی ای او بھی ہیں ۔ باغی ٹی وی اردو انگریزی، چینی زبان، پشتو ، دری میں شائع ہو رہا ہے، مبشر لقمان کا یوٹیوب چینل مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بھی پاکستان کے مقبول ترین چینلز میں سے ہے۔بیباک تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ کھرا سچ اور پھر اس پر ڈٹ جانا مبشر لقمان کی پہچان ہے، انہوں نے مفاد کی خاطر کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ علی الاعلان کلمہ حق کہا یہی وجہ ہے کہ ان پر نہ صرف مقدمے بنائے گئے بلکہ متعدد بار انکے پروگرام کو بھی بند کروانے کی مذموم کوشش کی گئی.
مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، گزشتہ برس لاہور میں انہوں نے ایشیا اور مڈل ایسٹ کے برج فیڈریشن کے تحت مقابلہ جات کروائے جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی.پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر بھی ہیں. یہ نہ صرف مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے جبکہ ملک پاکستان کیلئے بھی اعزاز ہے کہ مبشر لقمان کو اس کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر انہیں اپنی خدمات پر سراہا جارہا ہے.
مبشر لقمان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر HBD_Mubasherlucman ٹرینڈ میں مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-
پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا
مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں
نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے
میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ
انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش
ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج