گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں لوسر شرفو میں 11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی جبکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بچی کو مبینہ زیادتی بنانے کے بعد علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے پولیس نے اطلاع ملنے پر بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق پولیس ایمرجنسی پر ون فائیو پر گیارہ سالہ بچی کے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کانشانہ بنائے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے جہاں بچی کے ورثہ نے بتایا تھا کہ بچی سے ملنے والی معلومات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار لوسر شرفو کے قریب سے بہانے سے بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر پھر لوسر شرفو کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچی رکشے میں بیٹھ کر قریبی ہسپتال پہنچی جہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو میڈیکل کے لیے واہ جنرل اسپتال منتقل کیا۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملزم کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ بچوں سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے جائے گی۔

Shares: