11سالہ بچہ دہشت گردی کا ماہر:سکول بس بھگا کرلے گیا

0
52

لوزیانا: 11سالہ بچہ دہشت گردی کا ماہر:سکول بس بھگا کرلے گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی ریاست لوزیانا کے ایک شہر میں گیارہ سالہ بچے نے اسکول بس چرا لی، لیکن اس ایڈونچر کا اختتام ایک خوف ناک حادثے پر ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست لوزیانا کے علاقے بیٹن روگ میں پولیس کار میں بیٹھا ایک اہل کار اس وقت ششدر رہ گیا جب اس نے ایک چلتی اسکول بس کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک چھوٹے سے بچے کو دیکھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز صبح ساڑھے دس بجے کے آس پاس ایلمر اسٹریٹ میں پیش آیا تھا، گیارہ سالہ بچے نے پروگریس ہیڈ اسٹارٹ اسکول سے بس چرا لی اور اسٹارٹ کر کے سڑکوں پر بے خوفی سے دوڑانے لگا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بس کو تیز رفتاری سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ متعدد پولیس گاڑیاں اس کا تعاقب کر رہی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکول بس بچے نے اس لیے آسانی سے اسٹارٹ کر دی تھی کہ یہ دھکے سے اسٹارٹ ہونے والی گاڑی تھی۔

پولیس نے املاک کو شدید نقصان پہنچانے اور حملہ آور ہونے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a reply