100 سے زائد وارداتیں،300 سے زائد موبائل فون چھیننے والا گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے2ملزمان امیرزیب اور فرحان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور 2عدد چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان اورنگی ٹاؤن اور گرد و نواح میں منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے اور روڈ پر آنے جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزم فرحان عادی مجرم ہے اور متعددبار جیل جا چکا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن اور گرد ونواح کے علاقوں سے ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں 300 سے زائد موبائل فون اورمبلغ 3لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور موٹرسائیکلیں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی