11 ہزار کے وی لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھادی گئی ، بدلتے پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کوئٹہ : پاکستان کو روشن بنانے کی سابق حکومت کے کارنامے عوام الناس پر عیاں ہونے لگے، بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کا ایک اور انکشاف ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں 11ہزار کے وی تار لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھا دی گئی . لٹکتے تاروں سے ٹکرانے سے 3 خانہ بدوش خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں

معتبر ذرائع کے مطابق بجلی کی یہ لائن بالائی مشرقی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شرنگ میں 5 کلومیٹر علاقے میں بجلی کی 11 ہزار کے وی کی لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھائی گئی ہے

بلوچستان میں واپڈا حکام کی اس بے حسی کا رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے انکشاف کیا ہے. مولانا عصمت اللہ نے بتایا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے میختر تا مرغہ کبزئی کے 5 کلو میٹر کے علاقے میں بجلی کی 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن لکڑی کے ڈنڈوں پر بچھائی ہے۔

مولانا عصمت اللہ نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں مواصلاتی نظام موجود نہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران اسی لائن سے کرنٹ لگنے کے حادثات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کی اطلاع کئی دنوں بعد موصول ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کیسکو کو 11 ہزار کے وی لائن کھمبوں پر منتقلی کیلئے بارہا کہا گیا مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔دوسری طرف حسب عادت کیسکو نےیہ بیان داغ دیا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.