دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں
ٹوکیو: دنیا میں ایک قدیم ترین کمپنی ایسی بھی موجود ہے جو 1445 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہے،اس کمپنی نے 2 عالمی جنگیں دیکھی جس میں 2 ایٹم بم حملے بھی ہوئے –
باغی ٹی وی: آپ نے 100-150 سال پرانے برانڈز کے بارے میں سنا ہوگا اور ان میں سے کئی بہت مشہور بھی ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی ایسے برانڈ یا کمپنی کی بات کرتے ہیں جو 200 سال سے زیادہ پرانی ہے تو آپ کو گوگل کا سہارا لینا پڑے گا۔ ایسے میں اگر آپ 1400 سال پرانی کمپنی کی بات کریں تو یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ لیکن ایسی کمپنی موجود ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین کمپنی ہے۔
عالمی میڈ یا کے مطابق یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی سن 578 میں شروع ہوئی اور 1445 سال پرانی ہے اور کئی صدیوں سے کامیابی سے کاروباری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہے یہ ایک تعمیراتی کمپنی ہے اور جاپان میں ہے،کونگو گومی نامی یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی 1400 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کی بنیاد کورین بلڈر شیگیمٹسو کانگو نے سن 578 عیسوی میں رکھی تھی تب سے یہ کمپنی مسلسل کام کر رہی ہے اس دوران اس نے بہت سے مندر اور اہم نشانات بنائے ان میں سے بہت سے وقت کے ساتھ تباہ ہو گئے، لیکن یہ کمپنی اب بھی جوں کی توں کھڑی ہے اور کاروبار کر رہی ہے۔
فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر وائرل
رپورٹ کے مطابق کوریائی رئیل اسٹیٹ کمپنی کونگو گومی کو جاپان کے شہزادہ شوتوکو نے بدھ مندر بنانے کے لیے بلایا تھا تب سے اس کا ہیڈ کوارٹر جاپان میں ہے جاپان میں کانگو گومی کی تعمیر کردہ بہت سی تاریخی عمارتیں اور مندر ہیں، مثال کے طور پر جاپان کا پہلا بدھا مندر جو 593 عیسوی میں بنایا گیا تھا،اوساکا کیسل جو 16ویں صدی میں بنایا گیا تھاوغیرہ ان عمارتوں کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اس کمپنی کو تعمیرات میں لکڑی کے استعمال میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔
کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشکل وقت سے گزرنے کے بعد سال 2006 میں کمپنی پر شدید مالی بوجھ پڑا اور اسے بیچنا پڑا اب یہ کمپنی تاکا ماتسو کنسٹرکشن گروپ کی ملکیت ہے، لیکن آج بھی یہ کمپنی کانگو گومی کے نام سے مزارات اور مندر بناتی ہےکمپنی کی فروخت سے پہلے اس میں تقریباً 100 ملازمین تھے اس کمپنی نے 2 عالمی جنگیں دیکھی جس میں 2 ایٹم بم حملے بھی ہوئے صدیوں سے یہ کمپنی مضبوط کھڑی رہی کمپنی کا انتظام 40 نسلوں کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے، جن کے نام کانگو گومی کے شہر اوساکا میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں 3 میٹر لمبی تختی پر کندہ ہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی
اتنی ہی حیران کن بات یہ ہے کہ Kongō Gumi اکیلی پرانی کمپنی نہیں ہے گنیز بک آف ریکارڈ کے مطابق دنیا کا قدیم ترین ہوٹل بھی جاپان میں ہے۔ نیشیاما اونسن کیونکان ایک اونسن ہوٹل ہے جو 705 میں ٹوکیو کے باہر یاماناشی پریفیکچر میں کھلا تھا۔
دنیا کے سب سے پرانے ٹی ہاؤس، سوئین ٹی نے 1160 میں ٹوکیو میں اپنا پہلا ہوٹل کھولا، اور جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں سب سے پرانا درج کاروبار Matsui Kensetsu ہے، جو کہ 1586 سے شروع ہونے والی ایک تعمیراتی فرم ہے۔
دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں
سی ای او میگزین کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں، 52،000 سے زیادہ کمپنیاں ایک صدی سے زیادہ پرانی ہیں جاپان یونیورسٹی آف اکنامکس کے ریسرچ پروفیسر توشیو گوٹو کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق، اس اعداد و شمار میں سے، 1938 اپنی 500 سال سالگرہ منائیں ان میں 21 نے ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے تک کام کیا۔
2008 میں، بینک آف کوریا نے 5,586 کمپنیوں کا ایک بین الاقوامی مطالعہ کیا جو 200 سال سے زیادہ پرانی تھیں اور پتہ چلا کہ نصف سے زیادہ (56 فیصد) جاپان میں تھیں۔